چارسدہ میں بغیر نمبر پلیٹس اورغیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کیخلاف کریک ڈاؤن

چارسدہ میں بغیر نمبر پلیٹس اورغیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کیخلاف کریک ڈاؤن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ(بیورورپورٹ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بغیر نمبر پلیٹس اور غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کیخلاف کریک ڈاؤ ن ۔ سینکڑوں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل تحویل میں لے کر بھاری جرمانے عائد کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسشن آفیسر ارشد سعید اور اے ایس آئی مراد خان نے نوشہرہ روڈ پر ناکہ بندی کے دوران سینکڑوں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل تحویل میں لے کر بھاری جرمانے عائد کئے ۔اس حوالے سے اے ایس ائی مراد خان نے بتایا کہ دہشت گردی کے واقعات میں غیر رجسٹرڈ اور بغیر نمبر پلیٹس کے موٹر سائیکل استعمال ہورہے ہیں ۔ اسلئے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے اس حوالے سے گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا ہے