صو بائی حکومت مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے،امتیاز شاہد

صو بائی حکومت مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے،امتیاز شاہد

پشاور( سٹاف رپورٹر )خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور امتیاز شاہد قریشی ایڈوکیٹ سے پیر کے روز سیگل ایوارڈ کے پانچ رکنی ایک نمائندہ وفد نے سیگل ایوارڈ کے چےئرمین کی قیادت میں ان کے دفتر پشاور میں ملاقات کی ۔واضح رہے کہ سیگل ایوارڈ ایک ایسا سالانہ ایوارڈنگ پلیٹ فارم ہے جو اپنی سالانہ تقریب میں گیارہ لوگوں کو ایوارڈ سے نوازے گا جنہوں نے ہمارے معاشرے اور صوبے کیلئے کوئی خاص کارنامہ انجا م دیا ہو یا ایسے اقدام اٹھائے ہوں جن کے خوشگوار اثرات عام لوگوں پر پڑے ہوں یا صوبے کا نام روشن ہو اہو اور ان اقدامات میں علم و حکمت، کھیل و تفریح یا معاشرتی و اخلاقی خدمات شامل ہوں ۔صوبائی وزیر نے سیگل ایوارڈ کی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے انکی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ صوبائی حکومت اس قسم کے اقدامات کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے ۔انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت انکی ہر ممکن مدد کرے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...