ٹانک ،دامان شہری تنظیم کا لوڈشیڈنگ اور تحصیل ناظم کے خلاف مظاہرہ

ٹانک ،دامان شہری تنظیم کا لوڈشیڈنگ اور تحصیل ناظم کے خلاف مظاہرہ

ٹانک(نمائندہ پاکستان) دامان شہری تنظیم نے بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ اور کرپٹ تحصیل ناظم کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دامان شہری تنظیم کا ایک اہم اجلاس پیر جہانگیر شاہ کی رہائشگاہ پر زیر صدارت چےئرمین عدنان یوسف برکی ایڈوکیٹ منعقد ہوا جس میں پیر جہا نگیر شاہ ،تحصیل نائب ناظم ملا عبد الرحمن ،قذافی محسود ،ادم خان ایڈوکیٹ ،حاجی ظہورسمیت معزین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مقررین کا کہناتھا کہ تحصیل ناظم نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے جبکہ تحصیل کو ترقیاتی کاموں کے لئے 17 کروڑ سے زائد فنڈ فراہم کیا گیا تھا جس میں بغیر کسی ترقیاتی کام کے 10 کروڑ روپے غائب کر دیے گئے ہیں ان کا کہناتھا کہ پیسکو ٹانک کے غیراعلانیہ اورظالمانہ لوڈشیڈنگ سے عوام تنگ اچکے ہیں جس کے باعث کاروبار زندگی مفلوج جبکہ پینے کا پانی نا پید ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں گیس کنکشن کو یقینی بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پرکام شروع کیا جائے انہوں نے تین دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے جائز مطالبات حل کرنے سمیت کرپٹ تحصیل ناظم کو فوری طور پر ہٹایا نہ گیا تو بھر پور طریقے سے پر امن احتجاج شروع کیا جائے گا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...