ملاکنڈ یونیورسٹی شعبہ سیاسیات کے بورڈ آف سٹڈیز کا اہم اجلاس

ملاکنڈ یونیورسٹی شعبہ سیاسیات کے بورڈ آف سٹڈیز کا اہم اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکدرہ (نمائندہ پاکستان) ملاکنڈ یونیورسٹی شعبہ سیاسیات کے بورڈ آف سٹڈیز کا اہم اجلاس، ڈین آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں شعبہ سیاسیات کے چیئرمین عثمان خان، پشاور یونیورسٹی شعبہ سیاسیات کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف، پروفیسر ڈاکٹر ایوب جان، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تیمرگرہ کے خالد خان، گورنمنٹ ڈگری کالج گل آباد کے فضل ربی اور گورنمنٹ ڈگری کالج بٹ خیلہ کے ناصر خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں یونیورسٹی شعبہ سیاسیات میں چار سالہ پروگرام کے لئے مختلف کورسز ، بائیلاز، نئی تحقیق اور ٹائم کے تعین کرنے جیسے اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس کے اختتام پر ڈین آف سوشل سائنسز نے کہا کہ یونیورسٹی شعبہ سیاسیات کو جدید خطوط اور تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کی ہر ممکن کوشش جاری رہے گی، تاکہ طلباء و طالبات کو گھر کی دہلیز پر تعلیم کے بہترین اور آسان مواقع فراہم ہوں۔