مردان میں 3 سو سے زائد طلبہ میں مفت یونیفارم اورسٹیشنری تقسیم

مردان میں 3 سو سے زائد طلبہ میں مفت یونیفارم اورسٹیشنری تقسیم

مردان( بیورورپورٹ)مردان یوتھ پارلیمنٹ کی جانب سے گورنمنٹ پرائمری سکول خزانہ ڈھیری اور شندئے تین سو سے زائد نادار طلباء و طالبات میں مفت یونیفارم،سٹیشنری اور پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحصیل نائب ناظم مشتاق سیماب ،یوتھ پارلیمنٹ کے چےئرمین ارشاد خان ،صدر دانیال شمس اور نعمان حسین نے کہا کہ حکومت سرکاری سکولوں میں مفت کتابیں دیتی ہے لیکن غریب طلباء یونیفارم اور سٹیشنری کی سکت نہ رکھنے کے باعث اکثر تعلیم ادھوری چھوڑ کر چلے جاتے ہیں جس سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو تا ہے ۔انہوں نے کہا کہ غریب طلباء خود کو معاشرے پر بوجھ سمجھتے ہیں لیکن یوتھ پارلیمنٹ غریب اورذہین طلباء کو آگے لانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرئے گی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کے ہونٹوں پر مسکراہٹیں لانے کے لئے یوتھ پارلیمنٹ کے اراکین اپنی جیب خرچ سے کچھ پیسے نکال کر غریب اور نادار طلباء کی مدد کرتے ہیں۔تحصیل نائب ناظم مشتاق سیماب نے یوتھ پارلیمنٹ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ دوسرے نوجوانوں کو بھی یوتھ پارلیمنٹ کی تقلید کرنی چاہےئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...