پولیس ٹریننگ سکول کو دوسری جگہ منتقل کرنے کے احکامات

پولیس ٹریننگ سکول کو دوسری جگہ منتقل کرنے کے احکامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ نے حیات آباد پشاور میں گرین بیلٹ کی حدود میں تعمیرہونے والے پولیس ٹریننگ سینٹرکو دوسری جگہ منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں اورخیبرپختونخواحکومت کو اس مقصد کیلئے 30 جولائی تک کی مہلت دے دی ہے عدالت عالیہ کے چیف جسٹس یحیی آفریدی اورجسٹس عبدالشکور پرمشتمل دورکنی بنچ نے یہ احکامات ڈاکٹرمظہر کی رٹ نمٹاتے ہوئے جاری کئے اس موقع پران کے وکیل بیرسٹرعامراللہ نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ پولیس نے حیات آباد فیزتھری میں گرین بیلٹ کی حدود میں پولیس ٹریننگ سینٹرقائم کر رکھا ہے جوکہ حیات آباد کے ماسٹرپلان کی خلاف ورزی ہے کیونکہ مذکورہ حدود ایک تفریحی پارک کیلئے مختص ہے اورپولیس ٹریننگ سینٹرکامذکورہ مقام پرقیام کاکوئی آئینی وقانونی جوازبھی نہیں بنتا لہذا پولیس ٹریننگ سینٹرکی تعمیرکو غیرقانونی قراردے کریہاں سے منتقل کیاجائے فاضل بنچ نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پررٹ پٹیشن نمٹاتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخواکو ہدایت کی کہ30جولائی تک پولیس ٹریننگ سینٹرکومنتقل کیا جائے اور ان آبزرویشن کے ساتھ رٹ نمٹادی۔