جونیئر کو سینئر پر فوقیت دینے پر سیکرٹری 6 اپریل کو طلب

جونیئر کو سینئر پر فوقیت دینے پر سیکرٹری 6 اپریل کو طلب

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس عبدالشکورپرمشتمل دورکنی بنچ نے سینئرافسر کو نظرانداز کرکے جونیئرافسر کو سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ مقرر کرنے پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو 6ٗاپریل کوعدالت طلب کرلیاہے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز گریڈ20کے افسر عظمت اللہ وزیرکی رٹ پٹیشن پرجاری کئے اس موقع پر ان کے وکیل زرتاج انورنے عدالت کو بتایا کہ درخواست گذار گریڈ20کاافسرہے اورقانونی طورپر سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ گریڈ20کاہوناچاہئیے تاہم سینیارٹی لسٹ پر ٹاپ پرہونے کے باوجوددرخواست گذار کو نظرانداز کرکے اس کی جگہ جونیئرترین افسر کو سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ تعینات کردیاگیاہے لہذا جونیئرافسر کی بطورسیکرٹری لوکل کونسل بورڈ تقرری کالعدم قرار دیا جائے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ عدالتی احکامات کے باوجود صوبائی وزیربلدیات کی جانب سے کوئی نمائندہ عدالت میں پیش نہیں ہورہااورنہ ہی دیگرحکام عدالت آرہے ہیں جس پرفاضل بنچ نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو6اپریل کو عدالت طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...