کرش مشین اور مائینز قبیلہ طور خیل کی ذاتی ملکیت ہے ،مشران

کرش مشین اور مائینز قبیلہ طور خیل کی ذاتی ملکیت ہے ،مشران

جمرود (نمائندہ پاکستان)کرش مشین اور مائینز قبیلہ طور خیل کی ذاتی ملکیت ہے اور انکی ملکیت میں کسی دوسرے فرد کی کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہماری اپنی تیس رکنی کمیٹی موجود ہے جو ہر قسم کے مسائل کو حل کرنے کی قوت رکھتی ہے۔جمرود پولیٹکل انتظامیہ نے محض امن و امان قائم کرنے کی خاطر ہمارے کرش مشین اور مائینز بند کر دیے ہیں اس میں کسی قسم کی سازش یا زبردستی شامل نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار طور خیل قبیلے کے سرکردہ مشران خان محمد، حاجی بالغ ، مبارک شاہ اور صنوبر نے دیگر کے ہمراہ جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمرود اے پی اے ضیاء الرحمٰن اور تحصیلدار شکیل برکی ذمہ دار افسران ہیں جنہوں نے ہمیشہ امن اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کرش مشین اور مائینز کے حصہ دار صرف طور خیل قبیلہ کے ذیلی تین قبیلے علی خیل، نورمت خیل اور شابی خیل ہیں اس میں خیبر کرش مشین اور مائینز ایسو سی ایشن کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پر بھی ہم ہر قسم کی بات کرنے کو تیار ہیں اور پر امن طریقے سے ہر مسلے کا حل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند مفاد پرست لوگوں کی وجہ سے ہمارے کرش مشین اور مائینز اڈے بند ہیں جسکی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں غریب مزدور کار رزق حلال کمانے سے محروم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر امن طریقے سے اس مسلے کو حل کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...