مردان میں 2 چوک اور 4 سکولوں کے نام تبدیل

مردان میں 2 چوک اور 4 سکولوں کے نام تبدیل

مردان( بیورورپورٹ)مردان میں 2 چوکوں اور4سرکاری سکولوں کے نا م تبدیل کرکے با چا خا ن یو نیورسٹی میں دہشت گر دوں کے حملے کے شہید ہونے والے طلباء کے ناموں سے منسو ب کر دئیے گئے۔ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حا مد شیخ نے نو ٹیفکشین جا ری کر دیا۔ سرکاری اعلامیہ کے مطا بق گو رنمنٹ ہا ئی سکو ل پر خو ڈھیری کو گورنمنٹ سید شہزاد شہید کے نا م سے منسوب کر دیا گیا ۔گو رنمنٹ ہا ئی سکو ل جما ل گڑھی کو گو رنمنٹ ہا ئی سکول صدیق اللہ شہید،گورنمنٹ ہا ئیر سکنڈری سکول پلو ڈھیری کو گورنمنٹ کا مران زیب شہید اور گورنمنٹ ہا ئی سکول گڑ ھی کپو رہ کانا م گورنمنٹ لیا قت شہیدہا ئی سکول رکھ لیا گیا ہے اسطر ح شہر کے ملا کنڈ چوک کا نا م شہزاد شہید چوک جبکہ کا ٹلنگ چو ک نا م صدیق اللہ شہید چوک سے مو سوم کر دیا گیا ہے یادرہے 20 جنوری 2016 کودہشت گردوں نے با چا خا ن یو نیو رسٹی چارسدہ کو نشا نہ بنا یا تھا جس میں یو نیورسٹی کے طلبہ سمیت متعدد افراد شہید ہو ئے تھے ضلع کو نسل مردان نے اپنے اجلا س منعقدہ 25اور26 جنوری 2016 کو مذکورہ سکولوں اور چوکوں کے نا م شہداء کے نا مو ں سے مو سوم کر نے کی سفا رش کی تھی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...