چوک سرور شہید یکم جولائی سے نئی تحصیل بن جائے گا

چوک سرور شہید یکم جولائی سے نئی تحصیل بن جائے گا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)قومی اسمبلی کے رکن الحاج ملک سلطان محمود ہنجراء نے کہا ہے کہ سرور شہید کو ضلع مظفرگڑھ کی پانچویں تحصیل کا درجہ دلانے کا تمام پیپر ورک مکمل ھو چکا ہے اور بہت جلد سرورشہید کو تحصیل کا درجہ مل جائے گا ،اس طرح 2013ء میں کوٹ ادو میں جلسہ عام کے دوران (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

وزیراعظم میاں نواز شریف کے اعلان کردہ وعدے کی تکمیل ہو جائیگی، اسلام آباد سے فون پر بات کرتے ہوئے الحاج ملک سلطان محمودہنجراء نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سیکریٹریٹ سے دو روز قبل سرور شہید کو تحصیل کا درجہ دلانے کے بارے میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے رپورٹ طلب کرانے کے بارے میں رکن صوبائی اسمبلی ملک مرتضی رحیم کھر کے حوالے سے جاری کردہ مراسلہ سرور شہید کی عوام کے ساتھ مزاق کے سوا کچھ بھی نہیں جو کہ سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے جاری کرایا گیا اور وزیراعلیٰ کے سٹاف نے اس مراسلہ کے اجراء کی غلطی تسلیم کر تے ہوئے اسے منسوخ بھی کردیاہے، یکم جولائی 2017 ء سے نئی تحصیل سرور شہید باقاعدہ طور پر اپنا کام شروع کردے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...