جمرود میں کلاس فور ملازمین کا الاؤنس نہ دینے کیخلاف احتجاج

جمرود میں کلاس فور ملازمین کا الاؤنس نہ دینے کیخلاف احتجاج

جمرود ( نمائندہ پاکستان )کلاس فور کا ہیلتھ پروفیشنل الاؤ نس نہ دینے کیخلاف احتجاج، مطالبہ پورے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔خیبر جنرل سیکرٹری مقبول شاہ گورنمنٹ سول ہسپتال جمرود میں خیبرایجنسی سے تعلق رکھنے والے محکمہ صحت کلاس فور ملازمین نے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس نہ دینے کیخلاف پرامن احتجاج کیا۔احتجاجی مظاہرین نے مختلف نعروں پر مشتمل پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دو وغیرہ نعرے درج تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرایجنسی ہیلتھ کلاس فور ملازمین کے صدر محمد خان اور جنرل سیکرٹری مقبول شاہ آفریدی نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ کی حکومت ہیلتھ کلاس فور ملازمین کو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دے رہے ہیں لیکن اعلان کے باوجود ہم ابھی تک اس الاؤنس سے محروم ہیں جو کہ سراسر ذیادتی کے مترادف ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہمیں ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس نہیں دیا جاتا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...