لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ،الیکشن ٹربیونل کا حکم منسوخ، ناکام قرار دیا گیا ،جنرل کونسلر کامیاب

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ،الیکشن ٹربیونل کا حکم منسوخ، ناکام قرار دیا گیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتا ن (خبر نگار خصو صی) لا ہورہائیکورٹ ملتان بینچ نے الیکشن ٹربیونل کا حکم (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
منسوخ کرکے ناکام قراردئیے گئے جنرل کونسلر کو کامیاب قراردینے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں چوک اعظم لیہ کے عدنان نذرعلوی نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں وارڈ نمبر4 سے جنرل کونسلرمنتخب ہوا بعدازاں دوسرے نمبرپرآنے والے امیدوارایم ظفراقبال نے درست گنتی نہ ہونے اوردھاندلی ہونے کے بارے میں انتخابی عذرداری دائر کی جس میں ٹربیونل نے درخواست گذارکو سماعت کئے بغیر دوبارہ گنتی کا حکم دے دیااوردوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار کو کامیاب قراردیا گیا ہے جو خلاف قانون ہے اس لئے مذکورہ حکم منسوخ کیاجائے۔
حکم منسوخ