اینگرو کول مائننگ کمپنی کا جامشورو پاور پلانٹ سے معاہدہ

اینگرو کول مائننگ کمپنی کا جامشورو پاور پلانٹ سے معاہدہ

کراچی(پ ر) سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی(SECMC) نے جامشورو پاور پلانٹ کے ساتھ ایشیائی ترقیاتی بینک کی فنڈنگ سے بنائے جانے والے ان کے 1320 میگا واٹ پاور پلانٹ کیلئے آج ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔اس کے تحت منصوبے کیلئے 20 فیصد کوئلہ سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کی جانب سے فراہم کیا جائے گا جسے درآمد شدہ کوئلے کے ساتھ ملایا جائے گا۔ یہ پلانٹ متوقع طور پر 2021 میں کام شروع کر دے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...