اسلامی ممالک کا اتحاد کسی کیخلاف نہیں،ابومعاذ عمران

اسلامی ممالک کا اتحاد کسی کیخلاف نہیں،ابومعاذ عمران

ملتان(سٹی رپورٹر)جماعۃ الدعوۃجنوبی پنجاب کے مسؤل ابو معاذ عمران نے سعودی عرب کی قیادت میں 34مسلم ممالک کے اتحاد میں پاکستان کی شمولیت اور جنرل راحیل شریف کی(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

جانب سے قیادت کرنے کو کو خوش آئند قرار دیا اور کہا ہے کہ طویل مدت سے ایسے اتحاد کی ضرورت تھی جو مسلم امہ کے مسائل خود حل کرے اور عالم اسلام کو امریکہ کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے۔اسلامی ملکوں کا اتحاد کسی کے خلاف نہیں ، جنرل راحیل شریف امت مسلمہ کے اختلافات کم کرنے کے لیے پل کا کردار ادا کریں گے۔مسلم ممالک میں دہشت گردی سب سے بڑا چیلنج ہے جو اسلامی ممالک میں ناسور بن چکا ہے ، مسلمانوں کو درپیش اندرونی و بیرونی خطرات اور چیلنجز کا حل مسلم ملکوں کے اتحاد میں ہی ہے۔وہ مرکز سعد بن ابی وقاص چوک کچہری ملتان میں کارکنان کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ابو معاذ عمران کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی قیادت میں پوری مسلم امہ متحد ہے۔ مسلمان ملکوں کو چاہیے کہ وہ کسی قسم کے بیرونی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے سعودی عرب کی زیر قیادت اتحاد میں سرگرم کردار ادا کریں اور ملکی و قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دیں۔

ابو معاذ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...