کراچی،کسٹم کی کارروائی مسافر کے قبضے سے منشیات برآمد
کراچی (کرائم رپورٹر) پاکستان کسٹمز پرنٹیو نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والے مسافر کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کا امفیٹامائین(Amphetamine )پاؤڈر برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز پرنٹیو نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قطرایئرلائن کی فلائٹ نمبر QR-605سے براستہ دوہا سعودی عرب جانے والے مسافر محمد اکرم کے سوٹ کیس کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا امفیٹامائین(Amphetamine )پاؤڈر برآمدکرلیا ہے ،جس کی مالیت 3کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے ۔ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔