جہانیاں کو گیس فراہمی کیلئے 28کروڑ کے فنڈز جاری ہوگئے

جہانیاں کو گیس فراہمی کیلئے 28کروڑ کے فنڈز جاری ہوگئے

ٹھٹھہ صادق آباد ( نمائندہ پاکستان )وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے جہانیاں کے6دیہات کو سوئی گیس فراہمی کیلئے28کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردئیے ہیں،جبکہ 16دیہاتوں کو سوئی گیس فراہمی کیلئے 80کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری آئندہ ماہ متوقع ہے،عوام کو گھر کی دہلیز (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

پر سوئی گیس،بجلی ،پینے کے صاف پانی سمیت تمام بنیادی سہولیات پہنچا ناہمارا پختہ عزم ہے،ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی جہانیاں چوہدری افتخار نذیر نے چیئرمین میونسپل کمیٹی جہانیاں حاجی عطاء الرحمن،وائس چیئرمین ضلع کونسل خانیوال چوہدری ضیاء الرحمن کے ہمراہ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے بتایا کہ بستی رحیم شاہ،بستی پیر جہانیاں،غریب آباد،چک 105،چک 106،چک 109دس آر کو سوئی گیس فراہمی کے منصوبے پر آئندہ ہفتے کام شروع ہوگا،جس پر 28کروڑ روپے لاگت آئے گی،جبکہ جہانیاں شہر اور ملحقہ آبادیوں کیلئے 4کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن بچھانے کی منظوری بھی ہوچکی ہے،جبکہ ٹھٹھہ صادق آباد نواح کی ملحقہ آبادیوں سمیت 16چکوک کے لئے80کروڑ روپے کے سوئی گیس منصوبوں کی منظوری آئندہ ماہ متوقع ہے۔

گیس فراہمی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...