محکمہ صحت کے زیر اہتمام ہفتہ فراہمی غذا برائے غذائی قلت کا شکار بچے 10 سے15 اپریل منایا جائیگا

محکمہ صحت کے زیر اہتمام ہفتہ فراہمی غذا برائے غذائی قلت کا شکار بچے 10 سے15 ...

ملتان(وقائع نگار)محکمہ صحت کے زیر اہتمام ہفتہ فراہمی غذا برائے غذائی قلت کا شکار بچے 10سے15اپریل(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

2017ء تک منایا جائے گا۔اس سلسلے میں گزشتہ روز پیر کو ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔جسکی صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایچ آر ایم ڈاکٹر قاضی عبداللہ نے کی۔میٹنگ میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر(آئی آر ایم این سی ایچ)اینڈ نیوٹریشن پروگرام ڈاکٹر ارشد سیال،عرفان فیاض(ایف پی او)ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر راؤ ساجد محمود،ڈاکٹر اقصیٰ امتیاز(اے دی سی)،ماریہ ظفر ایس ایچ اینڈ این ایس اور محمد ندیم اکاؤنٹنٹ سپروائزر نے شرکت کی۔ڈاکٹر قاضی عبداللہ نے بتایا کہ6ماہ سے5سال تک کے بچوں میں غذائی کمی،بیماری اور اموات کی بڑی وجہ ہے خاص طور پر غذائی کمی کے شکار بچوں میں نمونیا،خسرہ اور اسہال سے اموات کا خطرہ تین گنا تک بڑھ جاتا ہے۔اس سلسلے میں10اپریل سے15اپریل تک ہفتہ فراہمی غذا برائے غذائی قلت منایا جارہا ہے۔انکو سپرنکل ساشے فراہم کئے جائیں گے اور شدید غذائی قلت کے شکار بچوں کو موبائل ٹیمیں قریبی مرکز صحت او ٹی پی سائٹ میں اندراج کیلئے جائیں گے۔جہاں انہیں پلمپی نٹس کی صورت خوراک فراہم کی جائے گی۔

ہفتہ فراہمی غذا

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...