دوسراجہاندارشاہ میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا

دوسراجہاندارشاہ میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تور ڈھیر (نمائندہ خصوصی) دوسرا جہاندار شاہ میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کل سے شروع ہوگا، تور ڈھیر میں ہونے والی بین الاضلاعی کرکٹ ٹورنامنٹ میں امسال صوبہ بھر سے24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، پہلے کئی میچز پیراڈائز کرکٹ گراؤنڈ تورڈھیراور فائنل میچ سمیت باقی میچز جی ایچ ایس گراؤنڈ تورڈھیر پر کھیلے جائیں گے۔ اس سلسلے میں کمیٹی کے رکن عبدالرحمن نے مزید کہا ہے کہ شمع گھی اینڈکوکنگ آئیل ملزنوشہرہ کے تعاون سے دوسرا جہاندارشاہ کرکٹ ٹورنامنٹ کاانعقاد حسب معمول تورڈھیر شہر میں کیا گیا ہے جسمیں صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے 24 ٹیمیں شریک ہونگی اس ضمن میں عبدالقیوم کی زیرنگرانی عبدالرحمن، نیک عمل خان، وصف شاہ، محمدظہور، تنویرخان، نورالامین اور انور باچا پر مشتمل منتظمین کی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جنہیں اپنی اپنی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں میچز کھیلنے کے اوقات روزانہ سہ پہر2 بجے سے شام 6 بجے جبکہ اتوار کے روز صبح 8 بجے سے شام6 بجے تک ہونگے تاہم اتوار کے دن سہ پہر ایک بجے تا2 بجے ایک گھنٹہ وقفہ بھی ہوگا۔