ٹانک ،محلہ محسودان میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ٹانک ،محلہ محسودان میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ٹانک(نمائندہ پاکستان ) محلہ محسودان میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق بروز سوموار محلہ محسودان میں تین مسلح افراد نے ایک شخص پرخود کار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائر نگ کی جس نے جان بچانے کیلئے قریبی گھر میں پناہ لینے کی کوشش کی تاہم تعاقب کرنے والے ملزمان نے گھر میں گھس کراسے گولیوں سے بوند ڈالاجس کے نتیجہ میں ایف ار ٹانک کے علاقہ سر غر سے تعلق رکھنے والے روزہ دین ولد گل دین بیٹنی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں ہاشم خان اور دیگر 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ وجہ قتل مستورات کا تنازعہ بتایا جاتا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...