شبقدر ،فائرنگ سے ایک شخص زخمی

شبقدر ،فائرنگ سے ایک شخص زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر(نمائندہ خصوصی)شبقدر تھانہ بٹگرام کے علاقہ چورا خیل میں پودوں کی کٹائی پر چچا زاد بھائی کی فائرنگ سے مقامی شخص زخمی پشاور منتقل ۔ تفصیلات کے مطابق شبقدر تھانہ بٹگرام کے علاقہ چورا خیل میں حسن ولد فضل امین اور ضیاء ولی ولد زیب اللہ کے درمیان پودوں کی کٹائی پر تکرار ہوئی جس کے نتیجے میں ضیاء ولی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال شبقدر لایا گیا جہاں سے انکو طبی امداد کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا آخری اطلاعات آنے تک ضیاء ولی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی تھی جبکہ پولیس تھانہ بٹگرام میں ملزم حسن ولد فضل امین کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ۔