بجلی کا بحران شدید ہوگیا ‘ شارٹ فال 5ہزار میگا واٹ ‘ عوام تنگ

بجلی کا بحران شدید ہوگیا ‘ شارٹ فال 5ہزار میگا واٹ ‘ عوام تنگ

ملتان ‘ وہاڑی ‘ احمد پور سیال ( سٹاف رپورٹر ‘ بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار ) بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ نے عوام کی چیچیں نکلوا دیں‘ کام کاج بھی ٹھپ ۔ملتان سے سٹاف رپورٹر کے مطابق بجلی کا بحران بدترین شکل اختیار کر گیا‘ملک میں بجلی کا شارٹ فال مزید 5ہزار میگا واٹ بڑھ گیا ہے ‘ بتایا گیا(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ملک میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ نصف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شہروں میں 3گھنٹے اور دیہات میں 4گھنٹے لوڈشیڈنگ کا حکم دیا تھا مگر میپکو سمیت بجلی کمپنیوں نے وزیر اعظم کے اعلان کردہ لوڈشیڈنگ شیڈول میں از خود تبدیلی کر دی اور شہروں میں 3کی بجائے 5گھنٹے اور دیہات میں 4کی بجائے 10گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار کے مطابق شہر اور گردونواح میں بجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے تاجروں شہریوں کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا جس پر عوامی وسماجی اور شہری حلقوں ، تاجروں خورشید احمد ، چودھری سرفراز احمد ، عتیق الرحمن ، اسرار احمد ، عظمت علی ، منیر احمد ، محمد منشاء ، سرور علی ودیگر نے احتجاج کر تے ہوئے کہا ہے کہ گرمی کاموسم شروع ہو تے ہی واپڈا حکام نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے اور تاجروں کے کاروبار بری طرح ٹھپ ہو تے جا رہے ہیں اور ما لی طور پر دن بدن کمزور ہورہے ہیں۔ احمد پورسیال سے نامہ نگار کے مطابق احمد پور سیال، گڑھ مہاراجہ شہر ،گڑھ موڑاور اس کے نواحی علاقہ جات میں طویل غیر اعلانیہ اور اذیت ناک لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کادورانیہ بارہ سے چودہ گھنٹے تک پہنچ گیا ہے مساجد اور گھروں میں پانی نایاب نمازیوں کو مشکلات کا سامنا مکھیوں اور مچھروں کی بہتات سے موذی امراض پھیلنے کا خطرہ لوگ سار ی ساری رات جاگ کر گزارنے پر مجبور لوگ ذہنی مجبور بن چکے ہیں۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں شہریوں نے اعلی حکام سے فوری لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ورنہ احتجاج کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری مقامی انتظامیہ پر ہو گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...