شانگلہ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی آج منائی جائیگی

شانگلہ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی آج منائی جائیگی

الپوری(ڈسٹر کٹ رپورٹر)شا نگلہ میں پیپلز پارٹی آج منگل کے روز شانگلہ پریس کلب الپوری میں شہید ذولفقار علی بھٹو کی 38واں برسی منائینگے، اس سلسلے میں پارٹی کی ضلعی رہنماؤں کی جانب سے شانگلہ پریس کلب الپوری میں ایک تقریب منعقد کی جائے گی جس میں پیپلز پارٹی شانگلہ کے صدر انجینئر حامد اقبال۔ جنرل سیکرٹری حاجی عجب خان سمیت اہم پارٹی رہنماؤں خطاب کریں گے،برسی تقریب میں پارٹی کے جیالے اور کارکن کثیر تعداد میں شرکت کرینگے ،پیپلز پارٹی شانگلہ کے ترجمان غلام اللہ خان کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق آج 4اپریل بروزمنگل کو پی پی پی کے بانی چیئرمین سابق وزیراعظم شہید ذولفقار علی بھٹو کی 38واں برسی شانگلہ پریس کلب کے اڈیٹوریم ہال میں انتہائی احترام سے منائی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...