جامعہ زکریا کے بی ایس اور ایم ایس سی پروگرام کی ایکریڈیشن کیلئے ٹیم پہنچ گئی

جامعہ زکریا کے بی ایس اور ایم ایس سی پروگرام کی ایکریڈیشن کیلئے ٹیم پہنچ گئی

ملتان(سٹاف رپورٹر)بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زکریا یونیورسٹی کے شعبہ کامرس کے اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس کے بی ایس(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

اور ایم ایس سی پروگرام کی ایکریڈیشن کے لئے نیشنل بزنس ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کے ارکان پہنچ گئے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری نے انہیں بتایا کہ بہا ء الدین زکریا یونیورسٹی میں 1996میں کامرس ڈیپارٹمنٹ قائم کیا گیا تھا ‘ اب اسے توسیع دینے کیلئے شعبہ کے اساتذہ اورطلبہ کے مکالمے کی سہولتوں کا جائزہ لینے کیلئے پینل آیا ہے ۔ واضح رہے اس میں فاسٹ کی ڈاکٹر سعدیہ نسیم، کامسیٹ کے ڈاکٹر ثاقب گلزار ، ہیلے کالج آف کامرس کی ڈاکٹر فوزیہ علی، ایف سی کالج کے ڈاکٹر راؤ رضا ہاشم ، انڈسٹری کے یاسر ملک اوراین بی ای اے سی کی طرف سے مس ثانیہ طفیل نمائندوں کے طور پرشامل ہیں۔بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کی طرف سے رجسٹرار ڈاکٹر مطاہر اقبال، ڈائریکٹر اورک، ڈاکٹر سعید اختر، ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر عمر فاروق،ڈائریکٹر اکیڈمک ڈاکٹر محمداشرف خان، ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر حکومت علی، چیئرپرسن ڈاکٹر ریحانہ کوثر، ڈاکٹر مسعود الحسن، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ ڈاکٹر محمد فاروق،فیکلٹی ممبر سیف اللہ قریشی، ڈاکٹر ابنِ حسن،اسسٹنٹ پروفیسر محمد عامر اور فیکلٹی کے دیگر ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ایکریڈیشن

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...