گورنر پنجاب سے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی ملاقات‘ گفتگو

گورنر پنجاب سے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی ملاقات‘ گفتگو

ملتان (سپیشل رپورٹر ) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں ضلعی چیئرمین ملتان دیوان عباس بخاری،وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ اوکاڑہ راؤ سعد اجمل اور ڈیرہ غازی خان سے وائس چیئرمین سردار احمد لغاری (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

شامل تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جامع پالیسیوں کے نتیجے میں ہر شعبے میں نمایاں اصلاحات اور بہتری نظر آرہی ہے اور ایسے علاقوں کو قومی ترقی کے دھارے میں لایا جارہا ہے جو ماضی میں نظر انداز کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لئے لگائے گئے میگا پراجیکٹس پر دن رات کام کررہی ہے۔

گورنر ملاقات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...