بونیر ،بڑے پیمانے پر شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،1 گرفتار ،26 بوتل برآمد

بونیر ،بڑے پیمانے پر شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،1 گرفتار ،26 بوتل برآمد

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )بونیر پولیس نے بڑے پیمانے پر شراب کی سمگل ناکام بناکر ۶۲بوتل شراب پکڑ کر ملز م کو موٹر کار سمیت موقع پر گرفتار کرکیاسطرح ایک اور کارروائی میں ۰۱۲ گرام چرس اور۴۳۱گرام ائس برامد۔ڈسٹرکٹ پولیس ٓفیسر بو نیر ارشاد خان کو خفیہ ذرایع سے اطلاع موصول ہوئی تھی۔کہ ضلع بونیر کو براستہ کنگر گلئی بڑے پیمانے پر شراب داخل ہورہی ہیں۔اطلاع پر فوری طور ڈسٹرکٹ پولیس ٓفیسر ارشاد خان نے ایکشن لیتے ہوئے تھانہ جوڑ پولیس کو کھڑی نگرانی رکھنے کی ہدایات جاری کردی۔ہدایات کی روشنی میں تھانہ جوڑ پولیس نے بمقام کنگر گلئی ناکہ بندی کرکے دوران ناکہ بندی ایک مشتبہہ موٹر کار کوروک واکر تلاشی لینے پر موٹر کار کی خفیہ خانو ں سے۶۲ بوتل شراب برامد ہوئے۔ پولیس نے ملزم سید بخت شاہ ولد عبداللہ سکنہ تورورسک کو موقع پر گرفتار کرکے سے شراب اور موٹر کاراپنے تحویل میں لے لی ہیں ۔ملزم سے مذید تفتیش جاری ہے۔ایک اور اطلاع کے پیش نظرتھانہ گاگرہ پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ارشادخان کے ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے بمقام دیہہ چینہ ملزم ہدایت زرین ولد عبدزرین کے گھر پر چھاپہ زنی کرکے جسکے گھر سے ۰۱۲گرام چرس اور۰۲ گرام ائس ، ۲ عدد سی۔سی۔ٹی۔وی کیمرے معہ سکرین اور ۰۱ عدد کارتوس ۰۳ بور جبکہ ملزم ابرار ولد وزیر محمد سکنہ ریگاہ کے قبضہ سے ۴۱۱ گرام ائس برامد کرکے قبضہ میں کیگئی ہیں۔ملزمان کو گرفتار کرکے بعد ضروری کارروائی جیل بیھجوائے گئے ہیں۔ڈی۔پی۔او بونیر نے ظاہر کیا ہیکہ ضلع بونیر میں جرائم پیشہ اشخاص کیلئے کوئی جگہ نہیں ہیں۔اور پولیس کو ہدایات جاری کی ہیکہ بونیر عوام کی جان ،مال کی تحفظ اورامن وامان برقرار رکھنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کریں۔اور جرائم پیشہ اشخاص کیخلاف فوری طور پر کارروائی کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...