تیمرگرہ ،ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی بندش کے خلاف ہڑتال

تیمرگرہ ،ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی بندش کے خلاف ہڑتال

تیمرگرہ ( بیو ر ورپو ر ٹ ) ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی عدم منظوری کے خلاف کٹیگری ڈی اسپتال تالاش میں کلاس فور ملازمین کی تالہ بندہڑتال ،تمام امور ٹھپ ،مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا،تفصیلات کے مطابق ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس نہ ملنے کے خلاف کے کٹیگری ڈی اسپتال تالاش میں پیرامیڈیکس کلاس فور ملازمین نے ہڑتال کی جس کے باعث ہسپتال کے امور ٹھپ ہوکر رہ گئے اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،اس حوالے سے پیرامیڈیکس کلاس فور ملا ز مین کے صدر چےئرمین نعیم خان ،نائب صدر ضیا ء لرحمٰن نے کہا کہ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس،نرسنگ طلبہ کے لئے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی منظوری دی ہے جبکہ ان کے ساتھ امتیازی سلوک اور ناانصافی کی جارہی ہے انھوں نے کہا کہ 22نومبر کو صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید کے ساتھ ایک ملاقات میں انھیں ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دینے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ابھی تک انھیں عملی شکل نہ دی جاسکی جس کی وجہ سے پیرامیڈیکس کلاس فور میں بے چینی پائی جاتی ہیں انھوں نے کہا کہ ان کا ہڑتال چھ اپریل تک جاری رہے گا اگر ان کے مطالبات منظور نہ کئے گئے تو سات اپریل سے نائٹ ایمرجنسی اور سیکنڈ ٹائم ڈیوٹی بھی بند کی جائے گی انھوں نے مطالبہ کیا کہ پیرامیڈیکس کلاس فور،ٹیکنکل سٹاف،کلریکل سٹاف کے لئے فوری طور پر ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی منظوری دی جائے بصورت دیگر صوبہ بھر کے کلاس فور پیرامیڈیکس راست اقدام پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...