گندم خریداری میں گھپلے روکنے کیلئے اینٹی کرپشن کی آگاہی مہم

گندم خریداری میں گھپلے روکنے کیلئے اینٹی کرپشن کی آگاہی مہم

ملتان (نمائندہ خصوصی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں گندم کی خریداری سکیم2017-18کے دوران غیر قانونی سرگرمیوں کو عوام کے تعاون سے روکنے کے (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

لئے محکمہ اینٹی کرپشن ملتان نے آگاہی مہم شروع کردی ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن گوہر مشتاق بھٹہ کی جانب سے گندم خریداری کو شفاف بنانے کے لئے ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جہاں پر کاشت کار محکمہ خوراک کے اہلکاروں کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی شکایت فون نمبر061-9200895پر درج کراسکتے ہیں ۔ محکمہ اینٹی کرپشن ملتان کی طرف سے گزشتہ روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمپلینٹس لطیف خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن عدنان آصف اور انسپکٹر اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر سید حمادنبی نے ڈپٹی کمشنر، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور اسسٹنٹ کمشنر دفاتر کے باہر آگاہی مہم کے بینرز آویزاں کرائے۔

آگاہی مہم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...