تیمرگرہ ، ضلع کونسل دیر پائین کی کاراوائی ہنگامی ارائی کی نذر ہو گئی
تیمرگرہ ( بیو ر ورپو ر ٹ ) ضلع کونسل دیر پائین کی کاراوائی ہنگامی ارائی کی نذر ہو گئی، خصوصی نشستوں پر منتخب ممبران نے فنڈز نہ دینے کے خلا ف واک آوٹ ،اجتماعی طور پر مستعفی ہو نے کی د ھمکی ۔ضلع کو نسل دیرلو یر کا اجلاس گزشتہ روز کونسل ہا ل بلا مبٹ میں منعقد ہوا ،40 وقفے کے بعد شر و ع ہونے والے اپنے ٹائم سے9بجے کی بجا ئے دوپہر 12بجے تین گھنٹیتا خیر سے شر و ع ہوا جس ضلع ناظم حاجی محمدرسول بیرون ملک دورے جبکہ کنوینز عبدالر شید بو جوہ شریک نہ ہونے کے سبب جماعت اسلا می کے پار لیمانی لیڈر سیف الاسلام نے کاروائی کی نگرانی کی،متعلقہ محکموں کے ذمہ داران کی غیر حاضر ی پر کونسل ارکان سراپا احتجاج بنے ر ہے ،دوسری جانب ضلعی حکومت کی جانب سے مبینہ طور خصوصی نشستوں پر منتخب افراد ترقیا تی فنڈز میں نظر انداز کر نے کے خلا ف خصوصی نشستوں پر کا میاب کونسلرز نے اپنے نشستوں پر کھڑے ہو کر شدید احتجاج کیا اور ایجنڈے کی کا پیاں پھاڑ دی،آصف عزیز( یو تھ ) ،عمران اللہ ( کسان ) خواتین کونسلرز سایر شمس ،رسالت بی بی ،مناج بیگم اور اقلیتی ممبر ز نے مذ کورہ فیصلہ کے خلا ف کونسل کاروائی سے واک آوٹ کیا ،بعدازاں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے آصف عزیز نے کہا کہ ضلع نا ظم موجودہ نظام کو تباہ کر نے پر تلے ہو ئے ہیں ،خصوصی نشستوں پر منتخب تمام کونسلر ز کو دیگر اضلاع بشمول تحصیلوں میں برابر فنڈز دئیے جارہے ہیں تاہم دیر لویر میں اُ ن سے سو تیلی ما ں جیسا سلوک بر تا جارہا ہے اگر یہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو اجتماعی طور پر مستعفی ہو نے اور راست اقدام اُٹھانے سے گریز نہیں کیا جا ئیگا