عبدالولی خان یونیورسٹی مردان ،عصری تدریسی تقاضے کے عنوان سے ورکشاپ

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان ،عصری تدریسی تقاضے کے عنوان سے ورکشاپ

مردان( بیورورپورٹ)عبدالولی خان یونیورسٹی مردان اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے باہمی تعاون سے " عصری تدریسی تقاضے " کے موضو ع پر پانچ روزہ ورکشاپ منعقد ہوا۔ اس موقع پر رجسٹرار پروفیسر شیرعالم نے ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ طریقہ تدریس ہی ترقی کا ضامن ہے۔ اور ہم ترقی یافتہ اقوام کے شانہ بشانہ اس وقت چل سکتے ہیں جب ہم اپنے اساتذہ کو جدید طریقہ تدریس سے آگاہ کریں۔انہوں نے ایچ ای سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایچ ای سی کے باہمی تعاون کے بغیر یہ سب کچھ ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی اساتذہ کو جدید طریقہ تدریس سے آگاہی کے لئے ہر ممکن امداد پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...