کے بی سروس کی بندش،ویگن مالکان کی من مانیاں،مسافر خوار

کے بی سروس کی بندش،ویگن مالکان کی من مانیاں،مسافر خوار

شجاع آباد (نمائندہ خصوصی)شجاع آباد ملتان آنے جانے کیلئے کے بی سروس کی سستی سہولت ختم ہائی ایس گاڑی مالکان کی من مانیاں مقررہ کرایہ سے زائد کرایہ وصول کرنے لگے(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

ہیں کے بس سروس کا اڈا ختم ہونے سے کے بی بس مکمل طور پر بند ہونے سے رش بڑھنے سے عوام کو شدید دشواری کا سامنا ہے سرائیکی صوبہ موومنٹ کے تحصیلی صدر ماسٹر عبدالمبین ، سرائیکی صوبہ کے میڈیا سیکٹری محمد رفیع ہاشمی ، حاجی محمد اقبال ودیگران نے کہا ہے کہ پہلے کمپیوٹر اراضی سنٹر پر فرد ملکیت کے حصول کیلئے اور قومی شناختی کارڈ بنوانے کیلئے عوام کو لائنوں میں لگایا ہوا ہے اور کے بس کی سستی سفری سہولت ختم کر کے رش کی وجہ سے اب ویگنوں میں سفر کرنے کیلئے لائنوں میں عوام لگے ہوئے ہیں جس سے ملازم پیشہ افراد اور ملتان عدالتوں میں آنے جانے والے افراد کیلئے شدید مشکلا ت کا سامنا ہے اعلیٰ حکام اس کا فوری طور پر نوٹس لے کر اس متبادل کوئی دوسری گاڑیوں کی سہولت مہیا کی جائے ورنہ ہم بھر پور احتجاج کریں گے۔

کے بی بس سروس

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...