یکم اپریل تک جننگ فیکٹریوں میں ایک کروڑ7لاکھ25ہزار گانٹھ کپاس کی آمد

یکم اپریل تک جننگ فیکٹریوں میں ایک کروڑ7لاکھ25ہزار گانٹھ کپاس کی آمد

ملتان(جنرل رپورٹر)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو (بقیہ نمبر57صفحہ12پر )

شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق یکم اپریل2017 تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں1 کروڑ7لاکھ 25ہزار737گانٹھ کپاس آئی ۔یکم اپریل 2016تک 97 لاکھ62ہزار144گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی ۔گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں9لاکھ 63ہزار593گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں زیادہ آئی ہے ۔ اضافہ کی شرح 9.87فیصد رہی ۔صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں69لاکھ 38ہزار626گانٹھ کپاس آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی 59 لاکھ96ہزار107گانٹھ کپاس سے 9لاکھ 42ہزار519گانٹھ زیادہ ہے ۔ پنجاب میں اضافہ کی شرح 15.72فیصد رہی ۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 37لاکھ 87ہزار111گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی 37 لاکھ66ہزار037گانٹھ کپاس سے 21ہزار074گانٹھ زیادہ ہے ۔ سندھ میں اضافہ کیشرح 0.56فیصد رہی ۔یکم اپریل2017تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے 1 کروڑ7 لاکھ24ہزار915گانٹھ روئی تیار کی گئی ۔ ملک میں 5جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں ۔ ایکسپورٹرز نے رواں سیزن میں2لاکھ2ہزار356گانٹھ روئی خرید کی ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرنے 1کروڑ1 لاکھ68 ہزار 824گانٹھ روئی خرید کی ہے ۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(TCP)نے کاٹن سیزن 2016-17میں خریداری نہیں کی ہے ۔ صوبہ پنجاب میں2جننگ فیکٹریاںآپریشنل ہیں اور 69لاکھ38ہزار 406گانٹھ روئی تیار کی گئی ہے۔ضلع ملتان میں یکم اپریل2017 تک 2 لاکھ94 ہزار482گانٹھ کپاس،ضلع لودھراں میں 1 لاکھ 91ہزار923گانٹھ کپاس، ضلع خانیوال میں5لاکھ 79ہزار 738گانٹھ کپاس ، ضلع مظفر گڑھ میں 3لاکھ26 ہزار680گانٹھ کپاس ،ضلع ڈیرہ غازی خان میں3لاکھ36ہزار832 گانٹھ کپاس، ضلع راجن پور میں 3لاکھ33ہزار 312گانٹھ کپاس،ضلع لیہ میں 2لاکھ69ہزار 241گانٹھ کپاس ،ضلع وہاڑی میں3لاکھ83ہزار570گانٹھ کپاس، ضلع ساہیوال میں 2 لاکھ 11ہزار850گانٹھ کپاس، ضلع میانوالی میں2 لاکھ 64 ہزار342گانٹھ کپاس،ضلع رحیم یار خان میں11لاکھ45ہز ار066گانٹھ کپاس،ضلع بہاولپور میں 9لاکھ84ہزار120گانٹھ کپاس، ضلع بہاولنگر میں 12 لاکھ55ہزار150گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے ۔ ضلع سانگھڑ میں12لاکھ 30ہزار910گانٹھ کپاس ، ضلع میر پور خاص میں 2لاکھ 70 ہزار524گانٹھ کپاس،ضلع نواب شاہ میں 3 لاکھ27ہزار157 گانٹھ کپاس ،ضلع نو شہرو فیروز میں 3 لاکھ36 ہزار411 گانٹھ کپاس، ضلع گھوٹکی میں 3لاکھ 1 ہزار 574 گانٹھ کپاس، ضلع سکھر میں 5 لاکھ43ہز ار 742گانٹھ کپاس،ضلع جامشورومیں 1 لاکھ12 ہزار036 گانٹھ کپاس اور ضلع حیدرآباد میں 2 لاکھ27 ہزار486گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔ غیر فروخت شدہ سٹاک3لاکھ54ہزار557گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے ۔

کپاس

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...