وزیر اعلیٰ کے آج دورہ ملتان کے سلسلہ میں انتظامات بارے ہدایات جاری ‘ ملازمین و افسر الرٹ

وزیر اعلیٰ کے آج دورہ ملتان کے سلسلہ میں انتظامات بارے ہدایات جاری ‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(خبرنگار)چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملتان نے وزیراعلیٰ پنجاب(بقیہ نمبر55صفحہ12پر )
کے آج4اپریل کو دورہ ملتان کے سلسلے میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیت شعبہ میونسپل سروسز ، انفراسٹرکچر، ریگولیشن اور فائر آفیسرکو انتظامات یقینی بنانے بارے ہدایات جاری کردی ہیں۔ میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر عارف بٹ کو وزیراعلیٰ روٹس کی تمام سڑکوں کی مرمت اورسٹریٹ لائٹس کی درستگی کروانے میونسپل آفیسر سروسز عبدالخالق مرزا کووال چاکنگ مٹانے اورپوسٹر ہٹانے فائرآفیسر کو متوقع روٹس پرفائر بریگیڈ سٹاف اورمشینری تعینات کرنے سپرنٹنڈنٹ ریگولیشن ملک اصغر کو وی آئی پی روٹس سے تجاوزات ہٹانے اورایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عمران اورمانیٹرنگ آفیسر عبدالشکور بھٹہ صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے اوراپنے اپنے موبائل فون کھلے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ہدایات