وزیر اعلیٰ کے دورہ ملتان کے سلسلہ میں انتظامات اور متوقع روٹس کو چمکانے کا عمل جاری رہا
ملتان(خبرنگار)وزیراعلیٰ پنجاب کے آج4 اپریل کو دورہ ملتان کے سلسلے میں مختلف محکموں کی طرف سے انتظامات اور متوقع (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )
روٹس کو چمکانے کا عمل گزشتہ روز بھی جاری رہا ڈسٹرکٹ کونسل ملتان کی طرف سے متوقع روٹس پر پیج ورکس،وال چاکنگ مٹانے اور تجاوزات ہٹانے کیلئے خصوصی ٹیمیں متحرک رہیں جبکہ وزیراعلیٰ کے ہیلی پیڈ کے مقام پر بھی ضلع کونسل کی طرف سے خصوصی سکواڈ تعینات کیا گیا تھا جس نے ارد گرد کے درختوں کی کٹائی اور چھنڈائی کا عمل مکمل کیا دریں اثناء ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے مختلف متوقع روٹس کی صفائی اور چمکانے کیلئے خصوصی ٹیمیں شام گئے تک مصروف عمل رہیں۔
متوقع روٹس