جنوبی پنجاب میں شدید گرمی ‘ سہ پہر کے وقت کہیں کہیں بوندا باندی

جنوبی پنجاب میں شدید گرمی ‘ سہ پہر کے وقت کہیں کہیں بوندا باندی

ملتان(خبرنگار)ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل چھائے رہنے کے باوجود شدید گرمی کا سلسلہ برقرار ہے جنوبی پنجاب میں سوموار کے روز سب سے زیادہ درجہ حرارت رحیم یار خان میں43.3ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ بہاولپور،خانپور، بہاولنگر میں میں40ڈگری سے بھی (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

تجاوز کر گیا ملتان میں زیادہ سے زیادہ 38.3،ڈی جی خان میں39اور کوٹ ادو میں بھی38.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ملتان میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی اور گردآلود ہواؤں کا سلسلہ جاری رہا اور سہ پہر کے وقت کہیں کہیں بوندا باندی بھی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا مقامی محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی موسم ابرآلود رہنے اور بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

گرمی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...