نواز شریف پانامہ کیس میں سرخرو ہونگے

نواز شریف پانامہ کیس میں سرخرو ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بورے والا(تحصیل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
ممبر قومی اسمبلی بورے والا چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے ملک میں سی پیک منصوبہ ،بجلی کے پروجیکٹ اور دنیا کی سب سے بڑی تجارتی بندرگاہ گوادر کے فنکشنل ہونے کے بعد پوری عالمی برادری کی نظریں پاکستان پر لگی ہوئی ہیں انشاء اللہ پانامہ لیکس کے فیصلے میں بھی نواز شریف سرخروہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شب چک 445/EBمیں معروف سیاسی سماجی رہنما ملک محمد سرفراز لنگڑیال کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے سلسلہ میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ملک سرفراز لنگڑیال ،بزرگ مسلم لیگی رہنما چاچا محمد اسلم ،محمد علی بھٹی اور محمد اسلم جمال نے بھی خطاب کیا اس موقع پر بلدیاتی کونسلر چوہدری منیر احمد آرائیں بلدیہ بورے والا کے کونسلرز میاں خالد حسین ،ملک عبدالرؤف کھوکھر ،سیٹھ اسرار احمد ،میاں ثناء اللہ رحمانی،جمیل شاہد رحمانی ،سردار ظہور احمد ڈوگر ،حاجی عبدالغفار بھٹی ،رانا ارشاد احمد ،رانا شاہد علی ،عبدالجبار بٹ اور چیئر مین یونین کونسلز سردار محمد اقبال ڈوگر ،حاجی محمد وارث آرائیں ،سابق کونسلر بلدیہ وحید الزمان ،پپو ڈوگر کے علاوہ مسلم لیگی کارکنان چوہدری اسامہ احمد ،ملک الطاف لنگڑیال ،محمد طارق بھٹی ،ملک امجد لنگڑیال ،چوہدری طارق محمود آرائیں ،ملک ارشاد احمد ،ملک محمد ناصر ،ملک محمد اسحاق ،ملک علی اصغر ،میاں غلام رسول ،حاجی منظور احمد آرائیں ،ڈاکٹر محمد زاہدآرائیں ،محمد الطاف کانجن ،محمد اجمل مٹھو اور ملک ظفر لنگڑیال سمیت سینکڑوں افراد بھی موجود تھے۔
نذیر ارائیں