کاشتکاروں کی محرومی ختم کرنے کیلئے کوشاں

کاشتکاروں کی محرومی ختم کرنے کیلئے کوشاں

بہاول پور(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

چنڑ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر کسان اور کاشت کارکی محرومی کے ازالے اور انکوترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے یہ بات موضع جنڈ نزد ڈیرہ بکھا میں اہل علاقہ و کسان و کاشت کاروں کے عوامی اجتماع سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا کسان پیکیج ان اقدامات کا عملی ثبوت ہے جس کے تحت100 ارب روپے کے سستے ترین قرضے پانچ سالہ سکیم کے تحت کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد، سفارش سے محروم افراد کو جاری کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے خود کفالت کے لیے منصوبہ برائے فراہمی آلات کے ذریعے ہر یونین کونسل میں کاشت کاروں کو جدید آلات کا ایک ایک سیٹ مفت مہیا کیا گیا جبکہ گندم کی اعلیٰ نسل کے بیج بھی پیداوار بڑھانے کی غرض سے دیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کاشت کار جو پیداواری صلاحیت میں کمی کی وجہ سے پریشان تھے موجود حکومت نے ان رقبوں کی بحالی کے لیے کئی پروگراموں کا آغاز کردیا ہے جن میں نہری پشتوں کو پکا کرنا اور سیم تھور زدہ علاقوں میں محکمہ زراعت کی آگاہی مہم کے ذریعے زیادہ پانی والی فصلیں، چاول ، بیر، جامن، امرود ، فالسہ اور کلر گراس کو کاشت کرنے کی ہدایت سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

اقبال چنڑ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...