ہم علاقائی اقتصادی طاقت بن رہے ہیں

ہم علاقائی اقتصادی طاقت بن رہے ہیں

لڈن (نمائندہ پاکستان )میاں نواز شریف قیادت میں (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

پاکستان کی معیشت ترقی کر رہی ہے ،ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سید ساجد سلیم مہدی نے گزشتہ روز لڈن کے دورہ کے موقع پر مسلم لیگی کارکنان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ملک ایک علاقائی اقتصادی طاقت بننے کے لئے تیار ہے،پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک ) منصوبہ ،پاکستان اور چین کے درمیان گہرے باہمی تعلقات کا مظہر ہے ،انہوں نے اپنے حلقہ میں ترقیاتی پروجیکٹ کے حوالے سے کہا کہ میں اپنے حلقہ میں ترقیاتی کاموں ک جال بچھا دوں گا ،کیونکہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی بے لوث خدمت ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ بے بنیاد لزامات لگانے والوں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔

ساجد مہدی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...