حکومت عوامی خوشحالی کے ایجنڈے پر

حکومت عوامی خوشحالی کے ایجنڈے پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جمال پور(نمائندہ پاکستان)حکومت عوامی خوشحالی کے (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )
ایجنڈے پر عمل پیرا ہے عمران خان حکومت پر الزام تراشی کرنے کی بجائے ملک کی ترقی میں حکومت کا ساتھ دیں 2018 کے انتخابات سے قبل لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے قائم پور کے جنرل کونسلر حافظ سجوار مونڈسے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ ن لیگ کی حکومت نے ہمیشہ اقتدار میں آکر عوامی مسائل حل کیئے اور جتنی ترقی ہمارے دور میں ہوئی اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی انہوں نے مزید کہاکہ پانامہ لیکس کا معاملہ عدالت میں جو فیصلہ آئے گا ہماری جماعت قبول کرے گی عمران خان پانامہ لیکس کے معاملے پر فیصلہ آنے تک زیادہ گفتگو نہ کریں ہماری حکومت تعلیم، صحت ، مہنگائی ، لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔
ریاض پیرزادہ