وہاڑی کی ترقی ہمارے گروپ کامشن

وہاڑی کی ترقی ہمارے گروپ کامشن

وہاڑی (بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی )مسلم لیگی ایم این اے (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

طا ہر اقبال چودھری نے کہا ہے کہ ضلع کی تعمیر و ترقی ہمارے گروپ کا مشن ہے اور اس سلسلہ میں حلقہ اور شہر میں ریکارڈ ترقیا تی کام کروا رہے ہیں ہمارے گروپ میں جو ق درجوق عوام کی شر کت سے ایک کا رواں بنتا جا رہا ہے اور اس میں روز بروز بہتری آرہی ہے بلدیہ وہاڑی سے اجارہ داری کا خاتمہ کرکے شہریوں کو حقیقی ریلیف فراہم کررہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز طارق بن زیاد کالونی افتخار بلاک میں تاجر حاجی عتیق الرحمن کی طرف سے دی گئی عودت میں معززین سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقعہ پر امیدوار صو بائی اسمبلی رانا طاہر محمو د نمبردار نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ جھوٹے مقدمات درج کرانے کی سیاست کا خاتمہ کرکے دم لیں گے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں عوام ہر دُکھ درد میں ہمیشہ ساتھ تھے اور رہیں گے میدان کھلا چھوڑ کر بھا گنے والے نہیں ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...