مہنگائی کا بڑھتے جانا حکومتی ناکامی

مہنگائی کا بڑھتے جانا حکومتی ناکامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور ( بیورورپورٹ) جماعت اسلامی کے پارلیمانی (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )
لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے اسٹیٹ بنک کی حالیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ دوبرسوں میں مہنگائی بلند ترین سطح پرپہنچ چکی ہے جوکہ حکمرانوں کی ناقص کارکردگی کا مظہر ہے۔20کروڑ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا کوئی بھی دعویٰ پورانہیں ہوا۔لوگوں کی قوت خرید بری طرح متاثر ہوئی ہے۔نجی شعبے کے قرضے میں 159ارب روپے کا اضافہ اس بات کی عکاسی کرتاہے کہ حکومت معیشت کی بحالی میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ صرف آٹھ ماہ میں درآمدات میں کمی کے باعث ملکی معیشت کو پانچ ارب پچاس کروڑ ڈالر کاخسارہ لمحہ فکریہ ہیوہ سر کلر روڈ پر موبائل شاپ کے افتتاح کے موقع پر تاجران سے بات چیت کر رہے تھے اس موقع پر صدر الکریم پلازہ اشرف خان نیازی ،جنرل سیکرٹری شریف شاہ ،رانا اسلم مرانا نعیم،وحید احمد چوغطہ ،زوار احمد جوئیہ،رانا فاروق،رانا غفور و دیگر تاجران موجود تھے ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ عوام کی بہت بڑی تعداد سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔لوگوں کو دووقت کی باعزت روٹی کمانابھی مشکل ہوچکا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت ایسی اقتصادی،معاشی اور مالیاتی پالیسیاں بنائے جو حقیقی معنوں میں عوامی مفادات کے مطابق ہوں۔
وسیم اختر