پاکستان سرائیکی پارٹی کا یوم تاسیس 7 اپریل کو منایا جائیگا

پاکستان سرائیکی پارٹی کا یوم تاسیس 7 اپریل کو منایا جائیگا

ملتان (سٹی رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی کا یوم تاسیس 7اپریل کو منایا جائے گا اس سلسلے میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

تقریبات منعقد کی جائیں گے پاکستان سرائیکی پارٹی نے تنظیم کے یوم تاسیس کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے اس سلسلے میں پاکستان سرائیکی پارٹی کا اجلاس مخدوم ناصر جمالی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں شعیب بلوچ ، غلام فرید سراجانی، احمد نواز سومرو، ملک جاوید چنٹر ، ظفر خان ڈھڈی ، قاری محمد صادق عباسی ، عبد الرزاق، گلشن ملتانی ، نعیم خان ، ملک خالد محمود ، مخدوم امجد ، محمد نوید ، مخدوم سبحان ،شفاعت حسین ، سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاہے کہ پاکستان سرائیکی پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر کانفرنس ملک کے استحکام میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی ، اس کانفرنس میں ملک بھر سمیت سرائیکی خطے سے سنکڑوں کی تعداد میں افراد کثیر تعداد میں شرکت کریں گے ۔

سرائیکی پارٹی تاسیس

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...