شجاع آباد سیوریج لائن کیلئے کھدائی،لکڑ منڈی تا بائی پاس روڈ پر حادثات معمول

شجاع آباد سیوریج لائن کیلئے کھدائی،لکڑ منڈی تا بائی پاس روڈ پر حادثات معمول

شجاع آباد (نمائندہ خصوصی) عرصہ دراز سے سیور لائن کیلئے کھودا گیالکڑ منڈی تا بائی پاس شجاع آباد روڈ تا حال تعمیر نہ ہو سکا (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

ہے آئے روز حادثات معمول بن گئے اور شہری مٹی پھانک پھانک کر دمہ کے مرض میں مبتلا ہو گئے لیگی ارکان اسمبلی نے شرمندگی کے باعث اس روڈ سے گزرنا چھوڑ دیا ہے لکڑ منڈی تا بائی پاس روڈ پر بیشتر کالج اور تعلیمی ادارے اور بینک اور سرکاری دفاتر ہیں اور مین روڈ ہے جو عوام کیلئے وبال جان بنا ہوا ہے سکولوں کین طلباء نے روڈ کی تعمیر نہ ہونے سے متعدد بار روڈ بلاک کر کے ٹائر جلا کر احتجاج کیا مگر بے سود ارباب اختیار پر جوں تک نہ رینگی عوام لیگی ارکان اسمبلی کی اس بے حسی پر سراپا احتجاج ہیں علاوہ ازیں سوئی گیس والوں نے گیس کی لائن بچھانے کیلئے پورے شہر کو کھود کر رکھ دیا گیا ہے اور اب شہر کھنڈرات کاسماں پیش کر رہا ہے سوئی گیس کے افسران روڈ کو تعمیر کرنے سے گریزاں ہیں شہریوں اورعوامی سماجی حلقوں نے گیس حکام کوخبر دار کیا ہے کہ کھودے گئے روڈ کی تعمیر کریں تعمیر نہ کرنے پر عدالت سے رجوع کریں گے ۔

بائی پاس

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...