زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 3مزدور زخمی‘ نشتر منتقل

زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 3مزدور زخمی‘ نشتر منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(کرائم رپورٹر)زکریا ٹاون میں ریر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 3مزدور زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122نے زخمیوں کو (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
نشتر ہسپتال منتقل کردیا۔بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز زکریا ٹاون گلی نمبر 27میں زیر تعمیر مکان میں مزدور کام کر رہے تھے۔مکان کی چھت ٹی آر گاڈر سے بنائی گئی تھی۔اس پر اضافی وزن ڈالنے سے چھت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں کام کرنے والے مزدور 49سالہ نواز ،60سالہ لیاقت اور 60سالہ رشید ملبے تلے دب گئے۔ واقعہ کے بعد اہل علاقہ موقع پر اکٹھا ہوگئے اور ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا جبکہ ریسکیو 1122کو اطلاع دی گئی ،جنھوں نے 7منٹ میں جائے حادثہ پر پہنچ کر ملبہ ہٹایا اور تینوں زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
چھت گر گئی