بہاولپور چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی سپورٹس کی زیر صدارت اجلاس، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

بہاولپور چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی سپورٹس کی زیر صدارت اجلاس، ترقیاتی منصوبوں ...

بہاول پور(بیورورپورٹ)چےئرمین سٹےئرنگ کمیٹی برائے سپورٹس حنیف عباسی کی زیر صدارت کمشنر آفس بہاول پور میں شعبہ سپورٹس(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر مملکت برائے تعلیم و امور داخلہ انجینئر بلیغ الرحمن ، کمشنر بہاول پور ثاقب ظفر ، ایم این اے بیگم پروین مسعود بھٹی، ایم این اے صبیحہ نذیر، ایم پی اے شعیب اویسی، ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی، ایم پی اے حسینہ ناز، سابق چےئرمین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیع اللہ چوہدری، ڈپٹی کمشنر بہاو ل پور رانا محمد سلیم افضل، ڈپٹی کمشنر بہاول نگر محمد اظہر حیات، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس عمرانہ اجمل، ڈویژنل سپورٹس آفیسر سید متین احمد،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مقصود الحسن سمیت متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔چےئرمین سٹےئرنگ کمیٹی برائے سپورٹس حنیف عباسی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے وژن کے مطابق صوبے بھر میں نوجوانوں میں مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے 190سپورٹس کے ترقیاتی منصوبے زیر تکمیل ہیں۔ ان ترقیاتی منصوبوں میں25 کھیل کے میدانوں میں آسٹروٹرف، 22میں سنتھیٹک گراؤنڈ اور64منتخب سکول؍ کالجز کے میدانوں کی اپ گریڈیشن شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر علاقہ کی ڈیمانڈ کے مطابق سپورٹس کی سکیمیں ترتیب دی گئی ہیں تاکہ نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں سٹیٹ آف دی آرٹ 48 جمنیزیم جن میں13 مختلف انڈور گیمزکی سہولیات میسر ہوں گی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ اجلاس میں بہاول پور ڈویژن کی سپورٹس کی 11 ترقیاتی سکیمیں جن میں7 جمنیزیم اور2 ای لائبریریز شامل ہیں،کا بھی جائزہ لیا گیا۔بعدازاں چےئرمین سٹےئرنگ کمیٹی سپورٹس حنیف عباسی نے بہاول پور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو تمام منصوبے بروقت اور معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

سپورٹس منصوبے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...