بہاولنگر‘ سہاگ رات دولہا پراسرار طور پر ہلاک‘ دلہن حواس کھو بیٹھی‘ تشویشناک حالت میں بہاولپور ہسپتال منتقل

بہاولنگر‘ سہاگ رات دولہا پراسرار طور پر ہلاک‘ دلہن حواس کھو بیٹھی‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نواحی علاقہ مہار شریف میں شادی کی پہلی ہی رات پراسرار طور پردولہا ہلاک ،دلہن حو(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
اس کھوبیٹھی،پسند کی شادی نہ ہونے پر 18سالہ نوبہیاتاجوڑادولہا اور دلہن نے زہر پی لیا ۔پولیس دولہے کی ہلاکت کو طبی موت قرار دینے کے لئے پرتول رہی ہے ۔ڈاکٹر صباحت پر من پسند طبی نتیجہ کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے ۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نواحی علاقہ مہار شریف میں 18سالہ جویرہ اور 18سالہ شبیر اعشق میں مبتلا تھے ان کے گھر والوں نے دونوں کی شادی کردی۔ گزشتہ رات سہاگ رات کے وقت عزیز واقارب نے رسم و رواج پورے کرنے کے بعد دولہا اور دلہن اکیلا کردیا کہ اس دوران دو سے تین گھنٹے بعد کمرہ میں واویلا ہونے پر ورثاء نے دروازہ توڑا تو نوبہیاتا جوڑا سہاگ بستر کو بستر مرگ میں تبدیل پاکر غم سے نڈھال ہوگئے مقامی پولیس کو بلانے کے بعد ابتدائی کاروائی کروائی تو پولیس نے معاملہ کی سنگینی کو دبانے کے لئے دولہا شبیر کی موت کو طبعی موقت قرار دلوانے کے لئے ڈاکٹر صباحت پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا جبکہ دلہن جویرہ کو تشویشناک حالت کے باعث بہاولپور ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔
دولہا ہلاک