قبرستان سے نوجوان کی درخت سے جھولتی نعش برآمد‘ متوفی گدھا ریڑھی بان، نشہ کا بھی عادی تھا

قبرستان سے نوجوان کی درخت سے جھولتی نعش برآمد‘ متوفی گدھا ریڑھی بان، نشہ کا ...

ملتان(کرائم رپورٹر)پیر روڑہ قبرستان سے نوجوان کی درخت سے جھو(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

لتی لاش برامد،پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔تفصیل کے مطابق تھانہ قطب پور کے علاقے میں بی بی پاک دامن دربار کے قریب پیر روڑہ قبرستان سے 30 سالہ محنت کش نوجوان جہانگیر کی درخت سے جھولتی لاش برامد ہوئی۔اطلاع پر تھانہ قطب پور پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لے لی اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر موجود تھی۔واقعہ کی اطلاع پر متوفی کے ورثا بھی پہنچ گئے۔ورثا کے مطابق متوفی جہانگیر گدھا ریڑھی چلاتاتھا۔چند روز قبل مالک نے گدھا ریڑھی واپس لے لی جس پر وہ دلبرداشتہ ہو کے پھندے سے جھول گیا۔پولیس نے نشتر ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔بتایا جاتاہے کہ متوفی نشہ کا بھی عادی تھا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...