ٹریفک حادثات میں میاں بیوی سمیت 12افراد جاں بحق،13زخمی

ٹریفک حادثات میں میاں بیوی سمیت 12افراد جاں بحق،13زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چوک سرور شہید،ڈیرہ غازی خان،کوٹ سلطان،احمد پور سیال، چشتیاں، چوبارہ (نمائندگان) ٹریفک کے مختلف حادثات میں میاں بیوی سمیت12افراد جاں بحق13زخمی ہوگئے۔ گھریلو جھگڑوں سے تنگ خاتون نے خودکشی کرلی، اس سلسلے میں چوک سرور شہید سے سپیشل (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
رپورٹر،نامہ نگار کے مطابق گزشتہ روز میانوالی کے ظفرحیات ،حاجی رمضان وغیرہ اپنے ایک عزیز کو ملتان ائرپورٹ پر لینے گئے جو عمرہ کرکے واپس آرہے تھے عباسی چوک کے قریب لیہ سے ملتان جانے والی ہائی ایس یورو سامنے سے آنے والے کیری ڈبے سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ظفر حیات ولد محمد حیات سکنہ میانوالی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ حاجی رمضان ،محمد زاہد اقبال،اور راشد محمود شدید زخمی ہوگئے جن کا تعلق چک نمبر 419میانوالی سے ہے زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی گئی جبکہ زخمی رمضان اور راشد کو ملتان ریفر کردیا گیا ہے۔ڈیرہ غازی خان سے بیورو رپورٹ کے مطابق تھانہ شاہ صدر دین کی حدود پیر عاد ل کے قریب تونسہ روڈانڈس ہائی وے پر تیر رفتار ٹرالر نمبرTMB528 اور ڈالانمبر ی KM8379 میں تصادم ہو گیاجس سے 45 سالہ شیر بہادرولد شاہ عالم ،40 سالہ مسزشیر بہادر،35 سالہ لالمحہ بی بی ، 36 سالہ ڈالاڈرائیورمحمد فاروق،جاں بحق ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بروقت پہنچ گئیں اور زخمیوں 45 سالہ امان اﷲولدفیض اﷲ ،20 سالہ سبیلہ ذوجہ صورت گل ،45 سالہ صورت گل ولد رتل خان ،12 سالہ فاطمہ دختر شیر بہادر،45 سالہ مانی ولی خان ولد عبدالجنانا،4 سالہ یسین ولد صورت گل ،3 سالہ دینزبی بی دختر امان الدین ،5 سالہ جوریہ بی بی دختر امان الدین ،40 سالہ بی بی سودہ زوجہ امان الدین ،حاجرہ بی بی ،12 سالہ فاطمہ دختر شیر بہادر شامل ان کو ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا تھانہ شاہ صدردین پولیس نے ٹرالر اور ڈالے کو قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی ۔دریں اثناء پل ڈاٹ کے قریب حبیب الرحمن لغاری کے پٹرول پمپ کے سامنے دی سٹی سکول میں زیرِ تعلیم دسویں کلاس کا طالب علم خیر محمد ولد عطامحمد سکنہ لورائی جو تعلیم کے سلسلے میں قصبہ گدائی میں مقیم ہیں صبح سکول سے گھر جارہاتھا کہ سامنے موٹر سائیکل سوار نے کاندھے پر سریا اٹھا ہوا تھا جو اس کے سر میں لگا اور آرپار ہو گیا جس یہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔کوٹ سلطان سے نامہ نگار کے مطابق اڈہ حافظ آباد کا رہائشی محنت کش اللہ ڈیوایابھٹہ اپنی بیوی حاجراں مائی کے ہمراہ اڈہ تھہیم آباداپنے رشتہ دار کی قل خوانی میں شرکت کے لئے جا رہے تھے کہ سوہیہ موڑ کے قریب حاجراں مائی چلتے رکشہ سے سڑک کے بیچ گر کر شدید زخمی ہو گئی جو کہ ہسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی۔احمد پور سیال سے نامہ نگار کے مطابق گذشتہ روز مولا پور کبیر والہ ضلع خانیوال کے رہائشی ایک موٹر سائیکل سوار تین افراد اللہ بخش بلال ، اور اکمل اپنے گھر سے گڑھ مہاراجہ آ رہے تھے ۔ جب باہو پل ٹول پلازہ کے قریب پہنچے تو اچانک سامنے سے آنے والی ایک تیز رفتار کار سے ٹکرا گے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار مذکورہ دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گے ۔ ریسکیو 1122کی ٹیم اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور ایک شدید زخمی کو مقامی ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ کار سوار موقع پر کار چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔بھکر سے نامہ نگار کے مطابق پنجگرائیں روڈ پر ٹبہ حامد شاہ کے قریب محلہ کھیمٹانوالہ کا رہائشی محمد عابد اپنے رکشہ پر دریا خان آ رہا تھا اسی دوران سامنے سے آنے تیز رفتار ٹرک نے سامنے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیوربری طرح کچلا گیا جو ابتدائی طبی امداد سے قبل ہی زندگی کی بازی ہار گیا ۔چشتیاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق چک نمبر 9فورڈواہ میں بھٹہ خشت پر کام کرنے والے ایک مزدور خالد حسین کے بچے عثمان کو تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور نے کچل ڈالا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مزدور بھٹہ خشت پر کام کر رہا تھا بچہ سڑک پر کھڑا تھا ۔مذکور ہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیورجو کہ تیز رفتار تھا بچے کو نیچے دے دیا اور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا ۔چوبارہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق چوبارہ دیہہ پتی فاروق کی رہائشی نسرین بی بی زوجہ حفیظ اللہ قوم جٹ جوتہ بعمر 28سال دو دن قبل اپنے خاوند حفیظ اللہ کے ساتھ لڑائی جھگڑا ہوا اور گزشتہ روز گھر آتے ہی صبح 8بجے پھر تلخ کلامی ہوئی تو نسرین بی بی نے کمرہ بند کرکر گلے میں دوپٹہ ڈال کر خودکشی کی کوشش کی ۔ واویلا پر گھر والوں نے زخمی حالت میں فوری طور پر نشتر ہسپتال میں لیکر آئے لیکن وہ نشتر پہنچ کر دم توڑ گئی ۔ متوفیہ کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں ۔
حادثات،خودکشی