کوٹ ادو کے اندھے قتل کا معمہ حل‘ خاتون کا قاتل شوہر نکلا

کوٹ ادو کے اندھے قتل کا معمہ حل‘ خاتون کا قاتل شوہر نکلا

مظفرگڑھ،کوٹ ادو (نمائندہ پاکستان،تحصیل رپورٹر)کوٹ ادو اندھے قتل کا معمہ حل خاتون کا قاتل اس کا شوہر نکلا تفصیل کے مطابق 02.03.17 کو ایک جلی ہوئی اسم و مسکن نامعلوم(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

خاتون کی لاش گنوں کے کھیت سے ملی. جس پر ڈی پی او مظفرگڑھ اویس احمد ملک موقع پر پہنچ کر اس اندھے قتل کا ٹاسک عابد شریف SI انچارج ہومی سائیڈ یونٹ سرکل کوٹ ادو کے سپرد کیا.جس پر مقدمہ نمبر 75/17 مورخہ 02.03.17 بجرم 302/34 ت پ تھانہ کوٹ ادو درج ہوا. پولیس تفتیش شروع کی مساجد میں اعلانات بھی کروائے مگر بے سود ثابت ہوئے ہوئے بعد ازاں مورخہ 06.03.17 کو کریم بخش نے مسماۃ سیانی مائی کے ہمراہ مقتولہ کی گرم شال، جلے ہو جوتوں اور گلے کے ہار سے مسماۃ حسینہ عرف شینہ دختر سیانی مائی کی شناخت کی. مقتولہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ ملزم اللہ ڈتہ عرف راجو جو کہ مقتولہ کا شوہر ہے زمان اور رفیق کے ہمراہ 1.02.17 کی شام لے گیا تھا اس کے بعد آج مقتولہ کی انشائیہ دیکھ رہے ہیں پولیس نے تفتیش کا دائرہ بڑھاتے ہوئے ملزم زمرمان اور رفیق کو گرفتار کر لیا جنہوں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ مسماۃ حسینہ عرف شینہ کے ہاتھ کپڑے سے باندھے رفیق نے پاؤں پکڑے اور اللہ ڈتہ جو کہ مقتولہ کا شوہر ہے نے گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کیا بعد ازاں ثبوت مٹانے کی غرض سے موٹر سائیکل سے پٹرول نکال کر مقتولہ پر ڈالا اور آگ لگا دی. اللہ ڈتہ نے مقتولہ سے دوسری شادی کی تھی اور مقتولہ 7 سے 8 ماہ کی حاملہ تھی جس سے یہ سفاک لوگ ایک نہیں بلکہ دو جانوں کے قاتل ٹھہرے ملزم اللہ ڈتہ کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں.

قتل معمہ حل

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...