کالا پتھر پینے والی دوشیزہ نشتر ہستپال میں دم توڑ گئی‘ نعش ورثاء کے حوالے

کالا پتھر پینے والی دوشیزہ نشتر ہستپال میں دم توڑ گئی‘ نعش ورثاء کے حوالے

ملتان(وقائع نگار)نشتر ہسپتال میں زیر علاج کالا پتھر پی کر خودکشی کرنے والی16سالہ دو شیزہ حالت نہ سنبھلنے پر دم توڑ گئی۔16سالہ ر(بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

قیہ بی بی دختر محمد اسلم نے 12روز قبل تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں والدہ کی وفات سے دلبرداشتہ ہوکر کالا پتھر پی لیا۔جس سے انکی حالت غیر ہوگئی۔آنکھوں کے آگے اندھیرا چھانے لگا اور منہ سے جھاگ بھی نکلنے لگا۔رشتے داروں نے اس کو فوراً نشتر ہسپتال داخل کروادیا۔جہاں اسکا علاج شروع کردیا گیا۔بعدازاں وارڈ نمبر8میں داخل کرایا جہاں وہ حالت نہ سنبھلنے پر گزشتہ پیر کو دم توڑ گئی۔پولیس نے ضروری کارروائی کرکے لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔

دوشیزہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...