کروڑوں کے فراڈ میں ملوث شخص کو بی زیڈ یو پولیس نے حراست میں لے لیا

کروڑوں کے فراڈ میں ملوث شخص کو بی زیڈ یو پولیس نے حراست میں لے لیا

ملتان(کرائم رپورٹر) کروڑوں کے فراڈ میں ملوث شخص کو بی زیڈ پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ سلمان (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

ہاشمی جو کہ پیشے کے اعتبار سے پراپرٹی ڈیلر بتایا گیا ہے ۔اس کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی غرض سے مختلف افراد نے مختلف تھانوں میں درخواستیں دیں ثبوت دینے پر مختلف تھانوں میں اس کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔گزشتہ روز اسے بی زیڈ پولیس نے حراست میں لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان ہاشمی پر کروڑوں کے فراڈ کا الزام ہے،ملزم کا طریقہ واردات کچھ یوں بتایا گیا کہ وہ پلاٹ کا جھانسہ دے کر شہریوں سے لاکھوں بٹورتا اوربعدازاں فرار ہوجاتا ۔پولیس کی فراہم کی گئی فہرست کے مطابق سلمان ہاشمی نے چودھری عبدالماک ،چودھری منظور کمبوہ،قمر الزماں،ظفر بلوچ،شیخ قیصر،حاجی یوسف،ڈاکٹر ثمینہ ،وقار شفیق،اور طیب اعوان سمیت مختلف افراد سے دو کروڑ 29لاکھ روپے لیے ہیں اور اب واپس کرنے سے انکاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

حراست

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...